: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،25اگسٹ(ایجنسی) حکومت نے آسٹریلیائی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر درج اسکورپےئن آبدوز سے متعلق دستاویزات کی جانچ کرکے کہا ہے کہ ان دستاویزات سے سیکورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ اس میں اہم اطلاعات شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے آج یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت ہند نے میڈیا میں اس آبدوز کے بارے میں معلومات لیک ہونے کے
واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور آسٹریلیائی خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر اس آبدوز سے متعلق معلومات کی جانچ بھی کی ہے لیکن یہ پایا ہے کہ اس سے سیکورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے کیو ں کہ اس میں اہم اطلاعات ہیں ہی نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ نے اس معاملے کو فرانسیسی حکام کے سامنے اٹھایا ہے اور فرانسیسی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی جلد از جلد جانچ کرائے اور اس کے نتائج سے ہمیں مطلع کرے۔